وزیراعظم نے 6 ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

برطانیہ، آسٹریا، بنگلادیش، قزاقستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لیے سفیروں کی منظوری دی گئی، ذرائع


ویب ڈیسک May 15, 2018
برطانیہ، آسٹریا،بنگلادیش، قزاقستان، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے لیے سفیروں کی منظوری دی گئی، ذرائع - فوٹو: فائل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 6 اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے برطانیہ، آسٹریا، بنگلا دیش، قزاقستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لیے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف آف پروٹوکول صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، وزارت خارجہ میں ڈی جی منصور احمد خان کو آسٹریا، ڈی جی ثقلین کو بنگلا دیش اور ڈی جی قاضی امتیاز کو قزاقستان میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہیر جنجوعہ کو نیوزی لینڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری بابر امین کو آسٹریلیا میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں