کراچی: نامعلوم افراد نے جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر کوآگ لگادی

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اپريل 2013
امعلوم افراد نےجماعت اسلامی کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور  پوسٹرز جلادیئے،ایس ایس پی عامر فاروقی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

امعلوم افراد نےجماعت اسلامی کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور پوسٹرز جلادیئے،ایس ایس پی عامر فاروقی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: ناظم آباد نمبر 2 ملٹی چوک پر نامعلوم افراد نے جماعت اسلامی کے  انتخابی دفتر کو آگ لگادی۔

ترجمان جماعت اسلامی زاہد عسکری نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے اور اسی سلسلے میں ناظم آباد نمبر 2 میں  پریس مارکیٹ ملٹی چوک پر انتخابی دفتر قائم کیا گیا تھا جبکہ آج نامعلوم افراد نے پہلے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور بعد میں اسے آگ لگادی۔

ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق نامعلوم افراد نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور  پوسٹرز جلائے ہیں جبکہ مزید اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔