شدید گرمی میں دھوپ کی تمازت سے جلد متاثر ہوسکتی ہے، ماہرین طب

اسٹاف رپورٹر  بدھ 16 مئ 2018
شدید گرمی کے دوران ٹھیلوں پر فروخت کیے جانے والےمشروبات پینے اور مصالحے دار مرغن کھانوں اجتناب کیا جائے
فوٹو: سوشل میڈیا

شدید گرمی کے دوران ٹھیلوں پر فروخت کیے جانے والےمشروبات پینے اور مصالحے دار مرغن کھانوں اجتناب کیا جائے فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی:  شدید گرمی کے دوران براہ راست دھوپ میں نکلنے سے دھوپ کی تمازت کے باعث جلد متاثر ہوسکتی ہے۔

بچوں اور ضعیف افراد کو غیرضروری طور پردھوپ میں نکلنے سے روکاجائے گرمی کی وجہ سے خارج ہونے والے پسینے سے جسم میں نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے ایسی صورت میں پانی نہ پینے سے سر درد،چکر آنا اور متلی محسوس ہونے لگتی ہے شہری شدید گرمی میں دن بھر میں15گلاس پانی پئیں، پانی پینے سے خون میں پانی کا تناسب بھی برقرار رہتا ہے،خون میں پانی کی کمی سے سیل کا توازن بھی بگڑ سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے گفتگو میں کیا ماہرین طب کا کہنا تھا کہ گرمی میں تیز مصالحے دار مرغن کھانوں سے پرہیز کیاجائے،گھرکے ٹھنڈے مشروبات مفید ہیں، مشروبات میں لیموں کا رس شامل کیا جائے تاہم ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے مشروبات سے اجتناب کیا جائے ،رنگین مشروبات مضر صحت ماحول اور اجزا سے تیارکیے جاتے ہیں ،ماہرین طب نے کہا ہے کہ دوپہر میں دہی اور ہلکی غذا کھائی جائے ،دوپہر12سے4 بجے تک تیز دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں ،احتیاط ہی علاج سے بہتر ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔