- شہباز گل کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے، فواد چوہدری
- بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق
- ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی
- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
اداکاری، ماڈلنگ کیساتھ پروڈکشن کر رہی ہوں، حریم فاروق

پروڈکشن نیا تجربہ تھا، فلم یا ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانا آسان،ریلیز کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے: ’ ’ایکسپریس‘‘سے گفتگو
لاہور: معروف اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے کہا ہے کہ مجھے ایڈونچر کرنا اچھا لگتا ہے، اسی لیے اداکاری ، ماڈلنگ کے ساتھ اب پروڈکشن بھی کررہی ہوں۔
پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، اسی لیے بطور پروڈیوسرایک فلم بنالی ہے اورآئندہ بھی اسی طرح کے اہم موضوعات پرفلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حریم فاروق نے کہا کہ اس وقت کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ مسائل سے دوچارلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے سے جہاں ان کوکچھ لمحوں کیلیے اپنی پریشانی بھول جائے گی، وہیں وہ آئندہ بھی سینما گھروں کا رخ کرینگے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضروری فلم بینوں کو سینما گھر لانا ہے۔اس کیلیے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ پروڈکشن اداکاری سےزیادہ ٹف جاب ہے، اس میں آپ کو فلم کی شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں کہیں بھی آپ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھی خود کو بھگتنا پڑتا ہے۔ پروڈکشن میرے لیے بالکل ایک نیا تجربہ تھا، فلم یا ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانا آسان مگر اس کو ریلیز کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔
مگرجولوگ اس طرح کے کام کرتے ہیں وہ سب سے الگ ہوتے ہیں۔ مجھے شروع سے ہی کچھ ایسا کرنے کا جنون ہے کہ جس کودوسرے کرنے سے کترائیں۔ حریم فاروق نے کہا کہ باکس آفس کی ترجیحات بدل چکی ہیں، ہمارے فلم میکر جن کی اکثریت نوجوانوں پر ہی مشتمل ہے وہ اپنی محنت اور لگن کے ساتھ پاکستانی فلم کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے سینئرز کوبھی ان کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ یہ وقت آپسی اختلافات کا نہیں بلکہ یکجاہوکرکام کرنے کا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔