اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ، پاکستان آج ٹائٹل کیلیے ازبکستان سے ٹکرائے گا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 16 مئ 2018
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ، پاکستان آج ٹائٹل کیلیے ازبکستان سے ٹکرائے گا
 فوٹو: فائل

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ، پاکستان آج ٹائٹل کیلیے ازبکستان سے ٹکرائے گا فوٹو: فائل

 لاہور:  اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں آج پاکستان کو ازبکستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور 2 ٹاپ ٹیموں پاکستان اور ازبکستان نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے انڈونیشیا اور ازبکستان نے برونڈی کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے عالمی ٹائٹل کیلیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب ازبکستان کی ٹیم بھی ٹائٹل کیلیے پوری طرح سے تیار ہے اس لیے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔