نیوز لیکس پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی، مریم نواز

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 16 مئ 2018
نیوز لیکس پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی، مریم نواز فوٹو: فائل

نیوز لیکس پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی، مریم نواز فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ڈان لیکس کی خبر درست تھی اس لیے اس معاملے میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی۔

مریم نواز منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ یاد رہے کہ 6اکتوبر 2016 کو ایک انگریزی اخبار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق ایک خبر شائع کی تھی جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اس معاملہ میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں پرویز رشید، طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر فواد حسن فواد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا جس کے بعد تینوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔