سندھ کے کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے ہونگی

صفدر رضوی  بدھ 16 مئ 2018
سندھ کے کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے ہونگی فوٹو: فائل

سندھ کے کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے ہونگی فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ میں پہلی باراسکولوں اورکالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات کاشیڈول مختلف ہوگیاہے۔

صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے فیصلے کے برعکس سندھ کے کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات کا پرانا شیڈول ہی بحال کردیاہے اورسندھ بھرکے سرکاری ونجی کالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے اس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔

سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویزسیہڑنے ’’ایکسپریس‘‘کوبتایاکہ اس وقت کراچی سمیت پورے صوبے میں انٹرکے امتحانات جاری ہیں جو7جون تک جاری رہیں گے جبکہ کالجوں میں تعلیمی سیشن اسکولوں کے برعکس یکم اگست سے شروع ہوتاہے لہذافی الوقت تعطیلات کاسوال ہی پیدانہیں ہوتاکالجوں میں موسم گرماکی تعطیلات کالجوں کے سیشن اورامتحانات کودیکھتے ہوئے یکم جون سے شروع ہونگی اورکالج دوبارہ یکم اگست سے کھولے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔