13جامعات میں پی ایچ ڈی اورایم فل داخلوں پر پابندی

ظفر علی سپرا  بدھ 16 مئ 2018
450 تعلیمی پروگرام بند، معیار پورا کرنے پر بحال کر دیں گے، ایچ ای سی حکام
فوٹو: فائل

450 تعلیمی پروگرام بند، معیار پورا کرنے پر بحال کر دیں گے، ایچ ای سی حکام فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ہائرایجوکیشن کمیشن نے ملک بھرکی13مختلف جامعات کے پی ایچ ڈی اورایم فل پروگراموں میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی جبکہ ملک بھر کی متعدد جامعات میں معیار پر پورا نہ اترنے والے 450تعلیمی پروگراموں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کاشکار تعلیمی پروگراموں کو ایک سے دو سمیسٹر تک مطلوبہ معیار پوراکرنے کی صورت میں بحال کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کوالٹی ایشورس ڈویژن کی جانب سے پاکستان میں قائم 13یونیورسٹیوں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں پرپابندی عائدکی گئی۔

جن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، کامسیٹس یونیوسرٹی کے ورچوئیل کیمپس اسلام آباد، پشاور یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، فیصل آباد یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی خیرپور سندھ، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو اور یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ شامل ہیں۔ان جامعات میں مذکورہ پروگراموں پرپابندی کے باعث ملک بھرمیں 4 ہزار کے قریب طلبا متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔