رمضان میں ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 16 مئ 2018
پیکیج کا اطلاق یکم سے 20 رمضان تک ہوگا، عید کے دنوں میں بھی رعایت کی ہدایت
فوٹو:فائل

پیکیج کا اطلاق یکم سے 20 رمضان تک ہوگا، عید کے دنوں میں بھی رعایت کی ہدایت فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کیلیے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیاگیا تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پرکرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پاک ریلوے کے مطابق خصوصی پیکیج کا اطلاق یکم رمضان سے 20 رمضان تک ہوگا، اس حوالے سے وزیر ریلوے سعد رفیق نے ہدایت جاری کی ہے کہ ریلوے رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دے۔

سی سی او عبدالحمید رازی نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرایے بڑھاتے ہیں یہ کم کر دیتا ہے، پاکستان ریلوے 5 برسوں میں 2 درجن سے زائد مواقعوں پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔