- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی
سیئول: شمالی کوریا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔
شمالی کوریا اورامریکا کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی تھی لیکن اب ایک بارپھرشمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوختم کرنے کے لیے تیارہے لیکن اگر امریکا نے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے ’دباؤ‘ ڈالا تو وہ ٹرمپ کے ساتھ اگلے ماہ 12 جون کو طے شدہ ملاقات کومنسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدرٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیرخارجہ کم گیگوان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہمیں دیوارسے لگایا اوریکطرفہ طورپرجوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔
اس سے قبل مارچ میں امریکی صدرٹرمپ نے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کی ملاقات کی دعوت کوقبول کرلیا تھا جس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا ناراض ہے اور اس نے فوجی مشق کو اشتعال انگیزقراردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔