- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت فراہم کرنے کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
رمضان المبارک میں بہترین صحت برقرار رکھنے کا فارمولا
لاہور: رمضان المبارک میں بہترین صحت برقرار رکھنے کے لیے سحر و افطار میں کھانے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غذائی ترکیب جاری کر دی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سحری میں چنے آٹے کی روٹی، دلیہ، چاول، پھلی دانے بہترین انتخاب ہیں۔ فائبر سے بھرپور پھل اور سبزیاں، سیب امرود آڑو آلو اور پالک جیسے کھانوں کو ترجیح دی جائے۔ روزہ کے طویل دورانیہ کی پیش نظر ریشے والی غذائیں کھانا زیادہ بہتر ہے۔ گوشت اور مرغن غذاوں کا استعمال ہر ممکن حد تک کم کیا جائے۔
سحر و افطار میں چائے کا کم استعمال یا مکمل گریز کرنا صحت کے لیے بہترین ہے۔ دودھ دہی اور ان کے استعمال سے تیار کردہ اشیاء کے استعمال کو دستر خوان کا لازمی حصہ بنائیں۔ سحر و افطار میں ضرورت سے زیادہ کھانا صحت کے لیے انتہائی خطرناک عمل ہے۔ زیادہ چکنائی، نمک اور چینی پر مشتمل کھانوں کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ افطاری کے فورا بعد زیادہ پانی پینے سے اجتناب کیا جائے۔
افطار میں میٹھے مشروبات اور کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی بجائے لیموں پانی استعمال کیا جائے۔ گھروں میں پکوڑے سموسے تیار کرنے میں استعمال شدہ تیل کا دوبارہ استعمال مت کریں۔ تلی ہوئی اشیاء کے استعمال کو معمول سے ذیادہ نہ کریں۔ رمضان المبارک میں جسمانی ورزش میں کمی کسی صورت نہ کریں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خبردار کیا کہ رمضان میں غذائی لاپرواہی اور بسیار خوری صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔