اصغرخان کیس میں اسلم بیگ اوراسد درانی طلب

ویب ڈیسک  بدھ 16 مئ 2018
ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے احسان صادق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی:فوٹو: فائل

ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے احسان صادق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی:فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اصغرخان کیس میں ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی نے اسلم بیگ اوراسد درانی کوطلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اصغرخان کیس میں ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی نے اسلم بیگ اوراسد درانی کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ اسلم بیگ اوراسد درانی پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کیلیے ایک ہفتے کی مہلت

ڈی جی ایف آئی اے نے احسان صادق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کے لیے ڈائریکٹر لاء علی شیر جاکھرانی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان علمدر آمد کیس کی سماعت کے دوران 1990 کے انتخابات میں دھاندلی میں ذمہ دار سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔