انڈونیشیا میں پولیس مرکز پرحملہ، 4 حملہ آور مارے گئے

ویب ڈیسک  بدھ 16 مئ 2018
پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں ایک اہلکار بھی مارا گیا، ترجمان پولیس - فوٹو: فائل

پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں ایک اہلکار بھی مارا گیا، ترجمان پولیس - فوٹو: فائل

جکارتا: انڈونیشیا میں ایک اور پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پولیس پر ایک اور حملہ ہوا ہے، ایک ہفتے کے دوران پولیس پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے ، اس سے قبل ملک کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں اتوار اور پیر کے روز ہونے والے خودکش حملوں میں 13حملہ آوروں سمیت 26 افراد مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 3 گرجاگھروں پر خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک، 

پولیس پر تازہ حملہ جزیرہ سماٹرا پر واقع ریاؤنامی صوبے کے پولیس ہیڈکوارٹرز پر کیا گیا جس میں ایک وین میں سوار حملہ آوروں نے تیز رفتار گاڑی کو پولیس مرکز سے ٹکرادیا اور پھر تلوار کے ذریعے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

انڈونیشین پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

پے درپے حملوں کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم ملوث ہے اور ممکنہ طور پر انڈونیشیا داعش کا ہدف بن گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔