ٹیسٹ مستقبل کو روشن دیکھ کر اسٹین لیک نے یارکشائر کو چھوڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 17 مئ 2018
بلی اسٹین لیک کو آسٹریلیا نے 13 سے 27 جون تک شیڈول دورئہ انگلینڈ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔فوٹو : فائل

بلی اسٹین لیک کو آسٹریلیا نے 13 سے 27 جون تک شیڈول دورئہ انگلینڈ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔فوٹو : فائل

 لندن: آسٹریلین فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک نے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے پیش نظر یارکشائر سے ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کھیلنے کا معاہدہ ختم کردیا۔

بلی اسٹین لیک نے اپنی ساری توجہ ٹیسٹ میں اپنے مستقبل کو یقینی بنانے پر مرکوز کردی ہے، سی اے اور نومنتخب کوچ جسٹن لینگر کا اعتماد دیکھتے ہوئے اسٹین لیک نے آخری مرحلے پر اپنا ارادہ بدل لیا، وہ سردست کرکٹ آسٹریلیا کے زیرمعاہدہ پلیئرز میں شامل ہیں، انھیں آسٹریلیا نے 13 سے 27 جون تک شیڈول دورئہ انگلینڈ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔