- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
حبس کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی گئی، آج پارہ 40 ڈگری ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
کراچی: کراچی میں بدھ کو سمندری ہوائیں چلنے اور بند ہونے کے باعث دن کے وقت دوپہر میں حبس کی کیفیت رہی، گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی تاہم آج یکم رمضان کو موسم گرم اورخشک رہے گا جب کہ گرمی کا پارہ40ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
کراچی میں بدھ کو40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سمندری ہواؤں کی وجہ سے گرمی کا پارہ35.3 ڈگری رہا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب غیر معمولی طور پر بڑھنے کے باعث دن کے وقت حبس کی کیفیت پیدا ہوئی اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو صبح سے ہی ہوا میں نمی کاتناسب بڑھ کر 82 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ دن بھر 56 اور شام کے وقت بھی نمی کا تناسب 62 فیصد رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود مجموعی طورپر موسم گرم اور خشک رہا، اور دوپہر کے وقت حبس کی کیفیت رہی گزشتہ روز دن بھر سمندر کی 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جنوب مغربی سمت کی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کافی حد تک کم رکھا تاہم اس کے باوجود دن بھر شدید گرمی رہی جب کہ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات) کو گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے جس کے دوران گرمی کا پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے یکم رمضان کو شروع ہونے والی گرمی کی اس لہر کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے اس دوران پارہ41 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر میں منگل سے کمی آنے کی توقع ہے گرمی کی اس نئی لہر کی بنیادی وجہ ہوا کا کم دباؤ ہے جس کی وجہ سے سمندر کی سمت سے چلنے والی ہوائیں بند ہوسکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔