سونے کی قیمتوں میں کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 17 مئ 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48771 روپے ہوگئے۔ فوٹو : فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48771 روپے ہوگئے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کی کمی سے 1300 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کی کمی سے 1300 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور514 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48771 روپے ہوگئے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔