شوگر کے 90 فیصد مریض روزہ رکھ سکتے ہیں، ماہرین صحت

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 17 مئ 2018
اعتدال کے ساتھ سحری وافطارکریں، فروٹ چاٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

اعتدال کے ساتھ سحری وافطارکریں، فروٹ چاٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی:  ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شوگر کے 90 فیصد مریض روزہ رکھ سکتے ہیں جب کہ 10 فیصد ایسے مریض جنھیں روزہ رکھنے سے منع کیاگیا ہے۔

معروف ذیابیطیس کے معالج پروفیسر زمان شیخ کا کہنا ہے کہ رمضان میں شوگر والے مریض اپنے معالجین سے ادویہ کے اوقات کار تبدیل کرالیں اور انسولین والے افراد بھی اپنے معالج سے یونٹ اور اوقات تبدیل کریں۔

پروفیسر زمان شیخ نے کہا کہ ذیابیطیس ٹائپ ٹو والے افراد روزہ رکھ سکتے ہیں انھیں بھی اپنے معالجین سے مشورہ کرناہوگا اورمعالج کی ہدایت پردواؤں کے اوقات تبدیل کرنے ہوں گے۔ انسولین لگانے والے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں لیکن انھیں بھی اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہوگا روزے رکھنے سے قبل ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انسولین کی خوراک تبدیل کرالیں۔

انھوں نے کہاکہ افطار اور سحری کے درمیان کم ازکم 12گلاس پانی کا استعمال ضروررکھیں کیونکہ آج کل موسم گرم ہے اور دن کے اوقات میں شدید گرمی کی وجہ سے نڈھال والی کیفیت ہوجاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔