سورج 28 مئی کو بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسی  جمعرات 17 مئ 2018
پاکستان کے وقت کے مطابق2 بج کر 18 منٹ پر قبلہ کے رخ کابہترین تعین ہو سکے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے وقت کے مطابق2 بج کر 18 منٹ پر قبلہ کے رخ کابہترین تعین ہو سکے گا۔ فوٹو: فائل

رحیم یار خان / احمد یار:  سورج 28 مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا بہترین تعین ہو سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا۔ اس وقت دنیا بھرکے سایوں کارخ بیت اللہ کی سیدھ میں ہوگا جبکہ اس لمحے بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا جس سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

28 مئی کو مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں۔ شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں۔ یہی قبلہ رخ ہوگا۔ اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا۔ دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔