نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، غیرملکیوں سے منشیات برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 17 مئ 2018
دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔

اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جب کہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔