ماہ صیام کے پہلے روزموسم کہیں مہربان توکہیں شدید گرمی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 مئ 2018

 کراچی /  لاہور: ملک کے بیشتروسطی اورجنوبی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جب کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں بوندا باندی سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی وجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں موسم ابرآلود ہے جب کہ کئی علاقوں میں بونداباندی جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی  بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ اور ساحلی علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔