- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہ
مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا ہے تاہم حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات غزہ کے علاقے سے فائرنگ کی گئی جس میں اسرائیلی فوجیوں اور عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں حماس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید
دوسری جانب فلسطین نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ری پبلک میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے جب کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دے دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شام پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ، 9 افراد ہلاک
واضح رہے کہ امریکا کے سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی کے موقع پر غزہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 58 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2700 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔