نوشہرہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پرخودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 مئ 2018
زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، ڈی پی او ندیم بخاری۔ فوٹو: یاسر علی

زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، ڈی پی او ندیم بخاری۔ فوٹو: یاسر علی

نوشہرہ: کچہری روڈ پرخودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نوشہرہ میں کچہری روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے سے  فورسزکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔