بالی ووڈ کے معروف اداکار پر ڈھابے میں کام کرنے کی نوبت کیوں آئی ؟

ویب ڈیسک  جمعرات 17 مئ 2018
فلم دھمال کی ریلیز کے بعد مجھے اپنی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دی، سنجے مشرا

فلم دھمال کی ریلیز کے بعد مجھے اپنی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دی، سنجے مشرا

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار سنجے مشرا نے کامیابی کے باوجود اپنے فلمی کیریئر کے دوران ڈھابے میں کام کیا۔ 

بالی ووڈ فلموں میں ہمیشہ مرکزی کرداروں کو فلم کی کامیابی کی وجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے فلم میں جان ڈال دینے والے چند کردار بھی ہوتے ہیں جن میں ایک نام سنجے مشرا کا بھی ہے جو ’دل والے، گول مال، دھمال، گرینڈ مستی اور کک جیسی ایکشن اور مزاحیہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں لیکن اداکار نے کامیابی کے باوجود ڈھابے پر کام کرنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

بالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار سنجے مشرا نے ڈھابے میں کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ میری زندگی میں ایک دور ایسا بھی تھا جب میں بُری طرح بیمار تھا اور ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا لیکن اُس کے باوجود میرے والد مجھے دوسرے اسپتال لے گئے اور ایک ماہ علاج کے بعد میں ٹھیک ہو گیا لیکن میرے والد انتقال کر گئے اور وہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا۔

اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ والد کے انتقال کے بعد زندگی سمجھ آئی جب کہ فلم گول مال اور دھمال کی ریلیز کے بعد مجھے اپنی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دی، شراب اور سگریٹ نوشی کا شوق پورا کرنے کے لئے ایک بزرگ کے ڈھابے پر نوکری کرنا شروع کی، وہ میری بہت نگرانی کرتے تھے لیکن مقبولیت کی  وجہ سے لوگ مجھ سے بہت باتیں کرتے تھے اور یہ سب مالک کو پسند نہیں تھا اسی مقبولیت نے میری نوکری بھی چھین لی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔