مسلم لیگ (ن) کے مزید دو ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

ویب ڈیسک  جمعرات 17 مئ 2018
دونوں اراکین قومی اسمبلی نے عمران خان کی قیادت اور نظریے پراعتماد کا اظہار کیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

دونوں اراکین قومی اسمبلی نے عمران خان کی قیادت اور نظریے پراعتماد کا اظہار کیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

بنی گالا: مسلم لیگ (ن) کے مزید دو ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مزید دو ارکان قومی اسمبلی سے غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ محمد نذیر سلطان تحریک انصاف کوپیارے ہو گئے جب کہ پنجاب سے سیاسی شخصیات کا ایک اور بڑا ریلہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا ہے۔

اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اورصاحبزادہ محمدنذیر سلطان (ن) لیگ چھوڑکر تحریک انصاف کے قافلےمیں شامل ہوگئے جب کہ دونوں اراکین قومی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اورکپتان کی قیادت اور نظریے پراعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کےسینئررہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

دوسری جانب جھنگ سے  کرنل ریٹائرڈ غلام عباس قریشی، سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر اسلم بھروانہ، میاں مظفرمحمود،رانا شہباز احمد خان، میاں آصف کاٹھیا بھی کپتان کےکھلاڑی بے جب کہ سابق اراکین پنجاب اسمبلی غلام احمد خان گاڈی، شیخ محمد یعقوب اور مہرسلطان سکندر بھروانہ نےبھی کپتان کے قافلےمیں شمولیت کا اعلان کیا۔ جس پر عمران خان نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے والی شخصیات کا خیرمقدم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔