اٹالین اوپن، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام اور سانتیاگو کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 18 مئ 2018
اعصام الحق اور سانتیاگو گونزالزنے گزشتہ روز ابتدائی مرحلے میں ڈیگو شوارزمین اور ڈینس شیپالوف کو زیر کیا تھا۔ فوٹو: فائل

اعصام الحق اور سانتیاگو گونزالزنے گزشتہ روز ابتدائی مرحلے میں ڈیگو شوارزمین اور ڈینس شیپالوف کو زیر کیا تھا۔ فوٹو: فائل

روم: اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے میکسیکن پارٹنر سانتیاگو گونزالزکا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔

ٹاپ سیڈ جوڑی پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور برازیلین پلیئر مارسیلو میلو نے انھیں شکست دے دی، ابتدائی سیٹ میں اعصام اورسانتیاگو کو ٹائی بریکر پر6-7(4/7) سے ناکامی کا سامنا رہا لیکن انھوں نے دوسرے سیٹ میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 7-6(7/5) سے کامیابی سمیٹ کر حساب برابر کیا لیکن تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں کامیابی  کوبوٹ اور میلو کا مقدر بنی اور انھوں نے یہ سیٹ 10-2 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ اعصام الحق اور سانتیاگو گونزالزنے گزشتہ روز ابتدائی مرحلے میں ڈیگو شوارزمین اور ڈینس شیپالوف کو زیر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔