فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 18 مئ 2018
نئے سسٹم سے ملنے والی معلومات کو دوران میچ، ہاف ٹائم اور اختتام میچ پر تفصیلی جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔ فوٹو: فائل

نئے سسٹم سے ملنے والی معلومات کو دوران میچ، ہاف ٹائم اور اختتام میچ پر تفصیلی جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔ فوٹو: فائل

ماسکو:  آئندہ ماہ شیڈول عالمی فٹبال کپ کے موقع پر فیفا وی اے آر کے بعد کھیل میں مزید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے جارہا ہے۔

فیفا کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجی میں دوران میچز کوچنگ ٹیمیں پلیئرز کی انفرادی کارکردگی پر مبنی شماریات کو بھی استعمال کرپائیں گی، جہاں ایونٹ میں شریک 32 ممالک کو دو ٹیبلیٹس پر مشتمل آپشن استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس میں پلیئرز کے میٹرکس، رئیل ٹائم پوزیشنل ڈیٹا اور ویڈیو فوٹیج موجود ہوں گی، اس میں ایک ٹیبلیٹ ہر ٹیم کے اینالسٹ کے ساتھ اسٹینڈ میں ہوگا جو بینچ پر موجود دوسری ڈیوائس کے ذریعے دیگر پلیئرز سے رابطہ کرکے انھیں رہنمائی فراہم کرپائے گا۔

نئے سسٹم سے ملنے والی معلومات کو دوران میچ، ہاف ٹائم اور اختتام میچ پر تفصیلی جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔