امریکا سمیت متعدد خلیجی ممالک کا حزب اللہ قیادت پر سخت پابندیوں کا اعلان

خبر ایجنسی  جمعـء 18 مئ 2018
اسی ہفتے کے دوران ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کو بھی نئی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

اسی ہفتے کے دوران ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کو بھی نئی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن:  امریکا اور متعدد خلیجی ریاستوں نے حزب اللہ تنظیم کی قیادت کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ نئی پابندیاں کئی دیگر رہنماؤں کے علاوہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر بھی عائد کی گئی ہیں، حزب اللہ نے حال ہی میں لبنان میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایران جوہری معاہدے کی دستبرداری کے بعد سے امریکی حکومت تہران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر تلی ہوئی ہے جب کہ اسی ہفتے کے دوران ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔