- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
نگراں وزیراعظم؛ ملیحہ لودھی یا تصدق حسین جیلانی ؟
کراچی: ملک میں اس وقت یہ سوال زیر گردش ہے کہ آئندہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟ جب کہ تمام سیاسی حلقوں اور عوام کی نظریں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر خورشید شاہ کی آئندہ ہونے والی ملاقات پر مرکوز ہیں۔
(ن) لیگ کے اہم ترین ذرائع کا کہناہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں تقریباً تمام معاملات ہوگئے ہیں اور صرف اعلان باقی ہے جو کسی وقت بھی موجودہ وفاقی حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین پس پردہ سیاسی رابطوں میں نگراںوزیراعظم کیلیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی ،سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ،سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو،سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان ،سابق جسٹس انور ظہیر جمالی ،سابق جسٹس ناصر اسلم زاہد ،سابق جسٹس میاں شاکر اللہ جان ،ڈاکٹر ملیحہ لودھی ،سابق جسٹس انور ظہیر جمالی کا نام ممکنہ طور پر زیر غور آیا ہے، ان ناموں میں اہم جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی ، ڈاکٹر عشرت حسین ، محمد میاں سومرو ، الہی بخش سومرواور اشتیاق احمد خان شامل ہیں۔
(ن) لیگ کے اہم ترین ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کیلیے مضبوط ترین امیدواروں میں پہلے نمبر پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دوسرے نمبر پر جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کے نام ہیں اور ان میں سے کوئی ایک نگراں وزیراعظم کا امیدوار ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ناموں کے علاوہ کسی اہم نام کو بھی نگراں وزیراعظم کیلیے دونوں جماعتیں قبول کرسکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوشش ہوگی کہ نگراں وزیراعظم کامعاملہ وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر کے درمیان طے کرلیا جائے اوریہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن میں نہ جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔