سیاست کو جاگیر داروں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے،فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 21 اپريل 2013
ملک کو اسلامی ریاست بنائیں گے اور عوام کو ظلم کے نظام سے نجات دلائیں گے۔ فوٹو: فائل

ملک کو اسلامی ریاست بنائیں گے اور عوام کو ظلم کے نظام سے نجات دلائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: جے یو آئی کے امیرمولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ سیاست میں جے یو آئی کا اہم کردار ہو گا۔

ہم ملک کواسلامی اور فلاحی ریاست بنائیںگے اور عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائیں گے اور سیا ست کو وڈیروں اور جاگیر داروں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔وہ پارٹی  رہنماملک سکندر ایڈووکیٹ اور مو لا نا امجد سے ٹیلی فونک گفتگوکر رہے تھے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو اب نعروں سے متاثر نہیں کیا جا سکتا ماضی میں قوم کوکھوکھلے نعروںکے سوا کچھ نہیںملااورملک بحرانوں کی طرف دھکیلا گیاہے۔ ماضی میںایک ٹکے کاکام نہ کرنے والے آج بڑے بڑے دعوے کرنے میںمصروف ہیں اورماضی کے جھوٹ کوآج سچ ثابت کر نے کی نا کام کوشش کر ر ہے ہیں۔ جے یوآئی ملک میںشرعی نظام کوعملی طور پرنافذکرے گی اوراسی کی برکات سے مسائل بھی حل ہوںگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔