جینا ہاسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 18 مئ 2018
سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا ہاسپل کے حق میں 54 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے۔ فوٹو : فائل

سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا ہاسپل کے حق میں 54 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں، امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا ہاسپل کے حق میں 54 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے جس کے بعد انہیں باقاعدہ سی آئی اے سربراہ کا عہدہ مل گیا ہے۔

سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران کئی لامیکرز نے ان کی تعیناتی کی شدید مخالفت کی، ری پلکن سینیٹر جان مکین خود بھی ہاسپل کو ووٹ نہ دینے کی لابنگ کرتے رہے جان مکین کا کہنا تھا کہ ہاسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا۔ دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی پوری سپورٹ جینا ہاسپل کے ساتھ تھی۔

واضح رہے کہ  2002 میں جینا ہاسپل نے تھائی لینڈ میں سی آئی اے اسٹیشن چیف کی حیثیت سے زمہ داریاں نبھائی تھیں جب کہ ان پر دوران تفتیش ملزمان پر واٹربورڈنگ سمیت بد ترین تشدد کرنے کے الزامات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔