متنازعہ انٹرویو پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 18 مئ 2018
آئی سی سی پر تنقید کی بناءپر محمد حفیظ کونوٹس جاری کیا گیا،فوٹو:فائل

آئی سی سی پر تنقید کی بناءپر محمد حفیظ کونوٹس جاری کیا گیا،فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے متنازعہ انٹرویو دینے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے  آل راؤنڈر کو آئی سی سی بولنگ ایکشن قوانین پر تنقید کی بناءپر جاری کیے گئے  نوٹس کا جواب 7 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک انسانی آنکھ کیسے محض ایک ڈگری کے فرق کو دیکھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کا دہرا معیار ہے، قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے بطور بیٹسمین کارکردگی کئی بیٹسمینوں سے بہتر ہونے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔