وزیراعظم کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  جمعـء 18 مئ 2018

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔

احتساب عدالت کے باہر صحافی کی جانب سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، وہ پریس کانفرنس نہیں پریس ٹاک تھی جس میں کیمرے لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ممبئی حملوں پر نواز شریف کا بیان مسترد

گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکاء نے نواز شریف کے بیان کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غلط تصورات کی بنیاد پر اور حقائق سے ہٹ کر رائے قائم کرنا بدقسمتی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اتفاق کیا کہ ممبئی حملوں کے بارے میں نواز شریف کا بیان غلط اور گمراہ کن ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور میڈیا ٹاک کی جس کو پی ٹی وی سمیت کسی بھی چینلز پر نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔