کراچی میں شدید گرمی کی لہر ہیٹ ویو الرٹ جاری

آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گرینڈ تک پہنچنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک May 18, 2018
کراچی میں 4 سے 5 روز گرمی کاپارہ ہائی رہے گا،فوٹو:فائل

سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے شہرقائد میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 4 سے 5 روز گرمی کا پارہ ہائی رہے گا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 43 ڈگری سینٹی گرینڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی

پی ڈی ایم اے نے گرمی کی نئی لہر پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے دوپہر میں سایہ دار جگہوں پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی میں آج بھی گرمی کی شدید لہر برقرار رہی تاہم دن ڈھلنے کے بعد 8 گھنٹے سے بعد سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں