اسپاٹ فکسنگ کیس، ناصر جمشید کے وکیل نے جواب جمع کروا دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 18 مئ 2018
کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی،فوٹو:فائل

کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی،فوٹو:فائل

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کے وکیل نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا اور اب مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

کرکٹر کے وکیل حسن وڑائچ نے ابتدائی جواب جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی بی کے پاس کوئی نئی بات نہیں، پرانی کہانی سنا رہا ہے ہم الزامات کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر جمشید وکیل کی مدد سے جواب جمع کرائیں گے

پی سی بی کے مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں، تمام ثبوت ٹریبیونل کو دے دیئے ہیں، اعتراض کیس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ہے، پہلے تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال کےلیے معطل کیا گیا تھا جب کہ  موجودہ کیس میں فکسنگ کے چارجز لگائے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔