محمد بن سلمان کی تازہ تصاویر جاری افواہیں دم توڑ گئیں

سعودی میڈیا نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مکمل صحت یابی کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک May 18, 2018
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ محمد بن سلمان کی نئی تصاویر ( فوٹو: ٹوئٹر)

KARACHI: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں اور ان کی نئی تصاویر نے افواہوں کو رد کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور روس کے میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اپریل میں شاہی محل پر ہونے والے حملے کے بعد سے محمد بن سلمان منظر عام پر نہیں آئے اور ان کے زخمی یا جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے، یہی وجہ ہے کہ 28 اپریل کو تفریحی شہر کے افتتاح کے دوران بھی شاہ سلمان کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

تاہم سعودی میڈیا نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تازہ تصاویر جاری کر دیں اور ان تصاویر کے ساتھ ہی ایرانی اور روسی میڈیا میں محمد بن سلمان کی صحت سے متعلق افواہیں غلط ثابت ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی محل کے نزدیک مشکوک ڈرون کو گرادیا گیا

سعودی پریس ایجنسی کی جاری کردہ تصاویر میں ولی عہد مصری صدر، ابوظہبی اور بحرین کے رہنماؤں کے ساتھ ہیں جن میں وہ مکمل صحت مند نظر آ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں