اڈیالہ جیل کی میڈیکل ٹیم کا پرویز مشرف کا طبی معائنہ

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2013
 سابق صدر 14 روزہ راہداری ریمانڈ پر اپنے ہی فارم ہاؤس میں قید ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

سابق صدر 14 روزہ راہداری ریمانڈ پر اپنے ہی فارم ہاؤس میں قید ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی میڈیکل ٹیم نے اپنے ہی گھر میں قید سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے سابق صدر کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل ٹیم میں شامل ڈاکٹر عاصم بٹ کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق پرویز مشرف کا میڈیکل چیک اپ ہوا ہے وہ بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر 14 روزہ راہداری ریمانڈ پر اپنے ہی فارم ہاؤس میں قید ہیں اور اس کا انتظام مکمل طور پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے۔ گزشتہ روز بھی ان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔