- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا
- آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا
- ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ
- اگست کیلیے درآمدی ایل این جی سستی
- جامعہ کراچی کی اراضی پراسپورٹس پویلین قائم، انتظامیہ خاموش
- آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی خط، پاکستان نے دستخط کر دیے
- شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
- کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی، ایک شخص جاں بحق
- اب ٹک ٹاک پر الفاظ لکھیں اور اس سے وابستہ تصویر پائیں
- روزانہ دو کپ انگور جگر کی صحت کے لیے مفید قرار
- تعلیمی سفر میں بستوں کا بوجھ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- فٹ بال اسٹیڈیم جہاں سے ریل گاڑی بھی گزرتی ہے
- مارکس اسٹوئنس نے محمد حسنین کی بولنگ پراعتراض جڑ دیا
- ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد
- ملک میں کورونا کے مزید8 مریض انتقال کرگئے
- بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی
- پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار
ریلوے رعایتی ٹکٹوں کی بکنگ پرعملدرآمد نہ ہوسکا

گرین لائن کاکرایہ 5500تک کم کرنے کے ساتھ سہولتیں بھی کم کر دی گئیں۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: وزارت ریلوے کی طرف سے رمضان کے دوران ٹکٹوں کی بکنگ پر 10 فیصد کی رعایت کا تیسرے رمضان تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
یکم سے 3 رمضان کو بھی اصل ٹکٹوں کے مطابق ہی بکنگ کی جارہی ہے۔ بکنگ آفس نے رابطہ پر بتایا کہ اس اعلان کا ابھی تک نوٹیفکیشن بکنگ آفس نہیں پہنچا۔ جب تک یہ نوٹیفکیشن نہیں آئے گا مکمل قیمت پر ہی ٹکٹوں کی بکنگ جاری رہے گی۔
3 رمضان کو بھی فل ریٹ کے مطابق ہی بکنگ کی جائے گی جبکہ دوسری طرف گرین لائن ٹرین کا کرایہ 6600 سے کم کر کے 5500 کرنے کے بعد اس ٹرین میں کھانے کی فراہمی اور سونے، آرام کرنے کے لیے تکیہ، گدا اور کمبل کی فراہمی بھی ختم کر دی گئی ہے تکیہ، گدا اب 50,50 روپے اضافی ادا کر کے رات 10 سے صبح 6 بجے تک حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ مرحلہ وار وائی فائی بھی ختم کر دیا جائیگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔