کشن گنگا ڈیم افتتاح پاکستان کا عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد آج واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا، اعزاز چوہدری


ویب ڈیسک May 20, 2018
اٹارنی جنرل کی قیادت میں 4 رکنی وفد آج عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا، اعزاز چوہدری۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے کشن گنگا ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد آج واشنگٹن پہنچے گا اور عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارت کے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر شدید احتجاج

پاکستان کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر شدید احتجاج بھی کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا ڈیم منصوبے کےافتتاح پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی اور تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 330 میگاواٹ کے کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کیا جب کہ ڈیم پر کام 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں