چیونٹی کی شکل والے نیبولا سے پراسرار شعاعوں کا اخراج

ویب ڈیسک  اتوار 20 مئ 2018
چیونٹی کی شکل والے Nebula کو 1992ء میں دریافت کیا گیا تھا (فوٹو : فائل)

چیونٹی کی شکل والے Nebula کو 1992ء میں دریافت کیا گیا تھا (فوٹو : فائل)

سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ ’خلائی چیونٹی‘ کہلانے والے سحابیہ (Ant Nebula) دو غیر مانوس لیزر شعاعیں خارج کررہے ہیں جو زمین تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ 

یورپین اسپیس ایجنسی کے ماہرینِ فلکیات  نے کہکشاؤں کے جھرمٹ میں ستاروں کے دہرے نظام کا مشاہدہ کیا جس میں چیونٹی کی شکل والے سحابیہ (Nebula) میں موجود دو ستاروں سے غیر مانوس اور غیر معمولی لیزر شعاعوں کو نکلتے دیکھا گیا ہے جو زمین کی سطح پر پڑتی نظر آتی ہیں۔ رنگ اور روشنی کا یہ منظر نہایت دلکش دکھائی دیتا ہے۔

ماہنامہ سائنسی جریدے دی رائل ایسٹرو نومیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مختلف گیسوں پر مشتمل چیونٹی کی شکل والی سحابیہ (Menzel 3)  سے دو طرح کی لیزر شعاعیں نکلتی ہیں۔ یہ لیزر شعاعیں غیر معمولی ساخت رکھتی ہیں اور اس سے قبل خلاء میں ایسے مناظر دیکھنے کو نہیں ملے تھے ۔ خیال رہے کہ اس سحابیے میں موجود ستارے اپنے خاتمے کے قریب ہیں اور ایسی لیزر خارج کررہے ہیں۔

مطالعے کے مصنف ڈاکٹر اسابل الیمن کا کہنا تھا کہ ہم نے شعاعوں کے اخراج کے جس منظر کا مشاہدہ کیا وہ ہائیڈروجن گیس کی آپسی اختلاط کا نتیجہ تھا جس سے لیزر شعاعیں بنتی ہیں اور اس کے لیے ستارے میں مخصوص حالات و کیفیات ضروری ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ سحابیہ Menzel 3 کو سائنس دان ہماری کہکشاں یعنی ملکی وے کا حصہ سمجھتے رہے تھے تاہم 1992ء میں پتا چلا ہے کہ  انڈرومیڈا کہکشاں میں واقع ہے یہ سحابیہ گرم گیسوں اور گردوغبار پر مشتمل ہے اور لیزر کا اخراج اب تک ایک پراسرار معمہ بنا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔