خیبرپختونخوا ترقی میں جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے اقوام متحدہ

پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 78 فیصداورخیبرپختونخوا میں 73 فیصد ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک May 20, 2018
یواین ڈی پی نے ایک لاکھ 30ہزار لوگوں کی رائے کے بعد رپورٹ جاری کی،فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 رپورٹ جاری کردی۔

یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق ترقی کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ صوبہ پنجاب ہے جب کہ خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، معیار زندگی کے لحاظ سے بھی پنجاب سب سے آگے ہے، پنجاب میں 83 فیصد افراد کا معیار زندگی بہتر ہے جب کہ سندھ میں 67.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 67.1 فیصد اور بلوچستان میں صرف 33.9 فیصد ہے،میڈیم ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ میں پنجاب کے 19 اور خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 78 فیصد، خیبرپختونخوا میں 73 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کے حوالے سے ہیومن انڈیکس ٹیبل پر پنجاب کے 0.732 پوائنٹس ہیں، سندھ کے 0.640، خیبر پختونحوا کے 0.628 پوائنٹس اور بلوچستان کے 0.421 پوائنٹس ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیاکےان ممالک میں شامل ہے جہاں کی آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے یہاں 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے اور اس اعتبار سے پاکستان افغانستا ن کے بعد سب سے زیادہ نوجوان رکھنے والا جنوبی ایشائی ملک ہے۔ پاکستان کو اگلے پانچ سال میں کم ازکم 45لاکھ ملازمتیں پیدا کرنی ہوں گی۔

یواین ڈی پی نے ایک لاکھ 30ہزار لوگوں سے سروے اور رائے کو بھی اس رپورٹ میں شامل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں