افغانستان میں پائیدارامن خطے کی سلامتی کیلیے ناگزیر ہے،جنرل کیانی

نمائندہ ایکسپریس / ثناء نیوز  پير 22 اپريل 2013
وفدمیں امریکی نمائندہ خصوصی ڈیوڈ پییرس اور لیفٹیننٹ جنرل ڈاگلس لیوٹ شامل تھے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفدمیں امریکی نمائندہ خصوصی ڈیوڈ پییرس اور لیفٹیننٹ جنرل ڈاگلس لیوٹ شامل تھے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے امریکی وفدنے ملاقات کی جس میں افغانستان میں بحالی کے عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کرنے والے وفدمیں پاکستان اورافغانستان کیلیے امریکی نمائندہ خصوصی ڈیوڈ پییرس اورامریکی صدرکے معاون خصوصی ریٹائر لیفٹیننٹ جنرل ڈاگلس لیوٹ شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات اورافغانستان میں مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی موجودتھے۔ ثنا نیوز کے مطابق آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے جو کہ پورے خطے کی سلامتی کیلیے ناگزیر ہے، انھوں نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو میں اسلام آباد کا اہم کردار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔