- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے، عائشہ عمر

شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے, ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔
عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی۔ لیکن اس کامیابی کوپانے کیلیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتی ہوںکہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ یہ انہی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلیے خوب محنت کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔