پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی سے متعلق رشی کپورکا دلچسپ ڈب میش

ویب ڈیسک  پير 21 مئ 2018
برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روز قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے:فوٹو: فائل

برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روز قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے:فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکاررشی کپوراپنی ادکاری کے بعد یا تواپنے غصے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں یا پھر دوسروں پر بے جا تنقید کرنے پر، اب اداکارنے بہت ہی دلچسپ اندازمیں برطانوی شہزادے ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل کی شادی سے متعلق دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم ان کی شادی کولے کرتاحال دنیا میں چرچے اب بھی جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے  دونوں کی شادی سے متعلق ایک بہت ہی دلچسپ ڈب میش شئیرکرائی ہے جسے دیکھ کرہنسے بنا کوئی نہیں رہ سکتا۔

اداکارنے فلم ’جس دیس میں گنگا بہتی ہے‘، میں اداکارراج کپورکا ڈائیلاگ استعمال کرکے ڈپ میش کو دلچسپ بنادیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اوراداکارہ میگھن مارکل 2 روزقبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، دونوں کی شادی دنیا بھرکے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی جب کہ ان کی شادی میں 30 ملین ڈالرزکا خرچہ آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔