- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
اسپینش فٹبال؛ زیڈان کے بیٹے کا رئیل میڈرڈ میں ڈیبیو
میڈرڈ: اسپینش فٹبال لیگ میں کوچ زیڈان کے بیٹے نے رئیل میڈرڈ کی سینئر ٹیم کیلیے ڈیبیو کرلیا، انھیں یہ موقع گزشتہ دنوں ویلارئیل کیخلاف میچ میں میسر آیا۔
اسپینش فٹبال لیگ میں رئیل میڈرڈ نے ویلارئیل کیخلاف مقابلہ 2-2 سے برابر کرلیا، اس میچ کی خاص بات کوچ زین الدین زیڈان کے 20 سالہ بیٹے لوکا زیڈان کا فرسٹ ٹیم کیلیے ڈیبیو رہا، اس یادگار موقع پر زیڈان سینئر نے کہا کہ مجھے اس کے ڈیبیو پر خوشی ہے یہ میرے لیے اور اس کے کوچ کیلیے بہت اہم ہے، بطور والد میرے لیے لوکا کو ہوم گرائونڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھنا قابل فخر ہے،اس ڈرا مقابلے کی بدولت ویلارئیل نے لیگ میں رئیل بیٹس سے ایک درجے بلند ہوکر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
رئیل میڈرڈ کی ٹیم اب 26 مئی کو یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں انگلش کلب لیورپول سے ٹکرائے گی، زیڈان نے اس حوالے سے کہا کہ ہم اس چیلنج کیلیے بھی تیارہیں، آج کے مقابلے میں ہمارے کسی پلیئر کو کوئی انجری پیش نہیں آئی، ہم سیزن میں اپنا اختتامی مقابلہ اور فائنل کھیلنے کیلیے پوری طرح چوکس ہیں۔
رونالڈو نے کھیل کے ابتدائی 63 منٹ تک میدان میں گزارے اس کے بعد زیڈان نے انھیں تبدیل کردیا، اس دوران انھیں بھی کوئی بے آرامی محسوس نہیں ہوئی، اسی طرح گیراتھ بیل نے بغیر کسی پریشانی کے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔
اس بابت زیڈان نے کہا کہ گیراتھ کبھی اپنے معیار سے کم کھیل پیش نہیں کرتا، مجھے اس کی پرفارمنس دیکھ کر خوشی ہوئی، انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد اس کے انداز کھیل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ پہلے کی طرح موثر رہا۔
دوسرے میچ میں سویلا نے ایلویس کیخلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کرلی، اس فتح کی بدولت سویلا نے سیزن میں ساتویں پوزیشن پر اختتام کیا جبکہ رئیل بیٹس کو لینگنیز کے ہاتھوں 2-3 سے ملنے والی شکست نے تنزلی پر مجبور کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔