- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
مارک ووڈ ’ریڈ بال‘ سے دھاک بٹھانے کے خواہاں
لندن: پاکستان کے خلاف سیریز میں مارک ووڈ ریڈ بال سے دھاک بٹھانے کے خواہاں ہیں۔
مارک ووڈ کی خدمات آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز نے حاصل کی تھیں تاہم پہلے ہی میچ میں بغیر کوئی وکٹ لیے 49 رنز کی پٹائی برداشت کرنے والے فاسٹ بولر کو پھر میدان میں نہیں اتارا گیا، وہ تقریباً ایک ماہ تک وہاں نیٹ میں ہی بولنگ کرتے رہے جس کے بعد انھیں انگلینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹروس نے واپس بلاکر ڈرہم کی جانب سے کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی، جہاں پر انھوں نے ڈربی شائر کے خلاف کیریئر بیسٹ 46 رنز کے عوض 6 وکٹوں کی پرفارمنس دی، اسی کارکردگی کی بنیاد پر انگلش سلیکٹر ایڈ اسمتھ نے اپنے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں انھیں بھی شامل کرلیا۔
مارک ووڈ کے پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلیے میدان میں اترنے کا قوی امکان اور وہ خود بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جگہ بنانے کیلیے پراعتماد ہیں، خاص طور پر ان کو اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پاچکے ہیں، وہ 2015 اور 2016 میں تین مرتبہ ٹخنے کی سرجری کے مرحلے سے گزرچکے ہیں۔
مارک ووڈ کہتے ہیں کہ میرے 7 ماہ انجری فری گزرے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، مجھے انگلینڈ کی جانب سے جس فارمیٹ میں بھی کھیلنے کا موقع ملے مجھے خوشی ہوتی ہے، چاہے وہ ٹوئنٹی 20 ہو یا پھر ون ڈے کرکٹ میں بھرپور لطف اندوز ہوتا ہوں مگر میں ٹیسٹ کرکٹ میں جگہ مستحکم کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ریڈ بال کے ساتھ زیادہ وکٹیں لینے اور اپنی پرفارمنس میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے، مجھے سلیکٹرز اور کوچز پر بہت کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں موقع ملنے پر اپنی پرفارمنس سے نہ صرف ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا بلکہ اپنی جگہ بھی مستحکم کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔