چینی سرکاری کمپنی مردان میں کوڑے سے بجلی بنانے کا پلانٹ لگائے گی

خبر ایجنسی  پير 21 مئ 2018
اس پلانٹ سے تقریباً 12 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اس پلانٹ سے تقریباً 12 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: چین کی ایک سرکاری کمپنی ضلع مردان میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی۔

چین کی ایک سرکاری کمپنی نے ضلع  مردان میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس مقصد کیلیے خیبر پختونخوا اور چین کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس پلانٹ سے تقریباً 12 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی کاروباری دوست پالیسوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات کی پیش کش کی ہے جس کی بدولت سرمایہ کار کمپنیاں صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔