- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
امریکی صدر نے محکمہ انصاف کو ایف بی آئی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے معاملے کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر تحریر کیے گئے اپنے پیغام میں ایف بی آئی اے کے خلاف تحقیقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انصاف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے 2016 کے صدارتی انتخاب میں میری انتخابی مہم کے خلاف کام کرنے کی چھان بین کرنا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ انصاف کو تفتیش کرنے کی باضابطہ ہدایت کل جاری کریں گے۔
امریکی صدر نے محکمہ انصاف کو مزید ہدایت کی کہ یہ بھی پتہ چلایا جائے کہ 2016 میں میری انتخابی مہم کی نگرانی ایف بی آئی اے نے خود سے کی یا اوباما انتظامیہ کے کسی رکن نے ایسا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس معاملے کے تمام حقائق کا سامنے آنا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کرنے والی اسپیشل کونسل ممکنہ طور پر رواں برس ستمبر میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کر سکتی ہے۔ تاہم یہ ٹرمپ کی جولائی میں کونسل کے سامنے پیش ہونے سے مشروط ہے۔
If the FBI or DOJ was infiltrating a campaign for the benefit of another campaign, that is a really big deal. Only the release or review of documents that the House Intelligence Committee (also, Senate Judiciary) is asking for can give the conclusive answers. Drain the Swamp!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 19, 2018
واضح رہے کہ 2016 میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کاانکشاف ہوا تھا جس کی روس نے تردید کی تھی جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے الزام میں روس کی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں سمیت امریکا میں کاروبار کرنے والے کم سے کم بیس تاجروں پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔