احتساب عدالت میں رہنما مسلم لیگ (ن) مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط

ویب ڈیسک  پير 21 مئ 2018
نوا زشریف کے بیان کے دوران بجلی غائب: : فوٹو: فائل

نوا زشریف کے بیان کے دوران بجلی غائب: : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدرنوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگی مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران (ن) لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ مائزہ حمید کا موبائل کمرہ عدالت میں استعمال کرنے کے باعث ضبط کیا گیا جو ممنوع ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہوگئی جب کہ پنکھے بھی بند ہوگئے جس کے باعث کمرہ عدالت میں ہل چل سی مچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔