پی آئی اے کی برطانوی شاہی جوڑے کو ہنی مون کیلیے پاکستان آنے کی دعوت

ویب ڈیسک  پير 21 مئ 2018
شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا یہ دورہ انتہائی یادگار ثابت ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ (فوٹو: فائل)

شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا یہ دورہ انتہائی یادگار ثابت ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پی آئی اے نے برطانوی شاہی جوڑے کو ہنی مون کے لیے پاکستان میں سیاحت کی دعوت دے دی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹ میں نوبیاہتا برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کو ہنی مون کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیاحت کی دعوت دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے شاہی جوڑے کی شادی دیکھی ہے اور ہمیں شہزادی ڈیانا کا پاکستان کے شمالی علاقوں کا دورہ یاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نئے جوڑے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کے لیے پاکستان کے شاندار شمالی علاقوں کا یہ دورہ انتہائی یادگار ثابت ہوگا جس کے لیے ہم تیار ہیں۔

پی آئی اے کے ٹوئٹ کے بعد لوگوں نے اس پر بے شمار کمنٹ کیے کچھ لوگوں نے اسے اچھا اقدام قرار دیا تاہم زیادہ تر نے پی آئی اے کی انتظامی صلاحیتوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے پی آئی اے اپنے طیاروں کی حالات اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات بہتر کرے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔