لال مسجد آپریشن سے قبل امریکی ڈرون سے تصاویرلینے کا انکشاف

بی بی سی / آئی این پی  پير 22 اپريل 2013
تحقیقاتی کمیشن نے حکومت سے اسلام مخالف پالیسیاں ختم کرنیکی بھی سفارش کی ،بی بی سی. فوٹو: فائل

تحقیقاتی کمیشن نے حکومت سے اسلام مخالف پالیسیاں ختم کرنیکی بھی سفارش کی ،بی بی سی. فوٹو: فائل

اسلام آباد: لال مسجدآپریشن کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ آپریشن سے قبل امریکی ڈرون طیارے نے مسجدکی تصویریں لیں ۔

آئی این پی کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میںکہاگیاہے کہ اسلام آبادانتظامیہ نے فوج کوبلانے کیلیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔مسلح افوا ج کوآرٹیکل245کے تحت طلب کیاگیا۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاکتوںسے بچنے کیلیے ہرممکن کوشش کی۔

ہتھیاروں کے کم سے کم استعمال کے نتیجے میں ہی فوج کوجانی نقصان بھی اٹھاناپڑا ۔ بی بی سی کے مطابق رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت اپنی اسلام مخالف پالیسیاں  ختم کرے اورآبادی کے تناسب سے مدرسوںکی تعدادمیںاضافہ کیاجائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔